غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ، 21 ہزار مربع میٹر پر بنا بنگلہ منہدم
’منہدم کیا جانے والا بنگلہ العمرہ محلے میں تعمیر کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق
سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ چھڑاتے ہوئے مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے 21 ہزار مربع میٹر پر تعمیر ہونے والا بنگلہ منہدم کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منہدم کیا جانے والا بنگلہ العمرہ محلے میں تعمیر کیا گیا تھا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے اور غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے کسی طرح کی لچک نہیں ہوگی‘۔
’قانون اور ضوابط کی بالادستی اور معاشرتی حقوق کے تحفظ کے لیے کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے تاکیدکی ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور وہاں مکان تعمیر کرکے رہائش اختیار کرنے پر ملکیتی حق حاصل نہیں ہوتا۔