Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کی واپسی: پہلی پرواز آج اسلام آباد پہنچے گی

اسلا م آباد.... حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن )آج ( پےر کو شروع ہوگا، پہلی حج پر واز 327 حجاج کو لے کر اسلام آبادپہنچے گی مجمو عی طور پر پہلے دن چار پروازوں کے ذریعے 950 حجاج کرام اسلام آباد اور پشاور پہنچیںگے۔240 حجاج کرام سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 794 کے ذریعے دو پہر تین بجکر 25 منٹ پر پشاور پہنچیںگے جبکہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 3002 شام 5بجے 327 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ وزارت کے تر جمان کے مطابق سعودی عر ب سے ایک لاکھ 84 ہزار فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا فلا ئٹ آپریشن 25 ستمبر کومکمل ہوگا۔
 

شیئر: