Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کی معاونت ایران اور قطر پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ

 واشنگٹن.... امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ پوڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی معاونت سے روکنے کے لیے ایران اور قطر پر کڑی نظر رکھے۔ شمالی کیرولینا کے رکن کانگریس نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کوششوں کے باوجود ایران اور قطر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نہیں روکا جا سکا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بنکوں سے غیرملکی کرنسی قطر کے نیشنل بنک میں منتقل کیے جانے کے خدشات ہیں۔ ایران کا غیرملکی کرنسی حاصل کرنا اور اسے دوسرے ملکوں کے ساتھ لین دین کے لیے استعمال کرنا دہشت گردی کی حکومتی فنڈنگ کا بنیادی جزو ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ایران نے قطری حکومت کی معاونت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہمیں ایران اور قطر کی حکومتوں کی سرگرمیوں سے خدشات لاحق ہوگئے تھے۔ٹیڈ پوڈ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تمام کے لیے بھی تہران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر، ایران اور حزب اللہ دہشت گردی کے منصوبوں پر دنیا میں سب سے زیادہ رقوم صرف کرتے ہیں۔

شیئر: