جدہ میں واٹر ٹینکر کے نرخ دگنے
جدہ .... یہاں بعض محلوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہونے کا فائدہ تارکین وطن اٹھانے لگے۔ انہوں نے واٹر ٹینکرز کی فیس دگنی کردی۔ 50فیصد سے 100فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بعض دور دراز محلوں کے باشندوں کو واٹر ٹینکر طلب کرنے کیلئے 100فیصد سے زیادہ پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔ المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق 9ٹن والے واٹر ٹینکر کا نرخ 22ریال، 18ٹن والے کا 119ریال مقرر ہے۔ ان دنوں 9ٹن والا واٹر ٹینکر 80سے 100ریال اور 18ٹن والا 200تا 300ریال میں مل رہا ہے۔ نیشنل واٹر کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ نرخنامے کی خلاف ورزی پر 5000ریال تک کا جرمانہ ہوگا اور واٹر ٹینکر کو خلاف ورزی ثابت ہوجانے پر سروس سے خارج کردیا جائیگا۔ نیشنل واٹر ٹینکر کمپنی نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے کی پابندی کریں۔ خلاف ورزی پر عبرتناک سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑیگا۔