ملک میں پہلی مرتبہ بائیو ایندھن سے پرواز کا کامیاب تجربہ
نئی دہلی۔۔۔۔ ملک میں پہلی مرتبہ بائیو ایندھن سے طیارے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔سستی طیارہ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے یہ تجرباتی پرواز دہرادون سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے تک اڑائی۔طیارے میں 23 مسافر اور عملے کے5ارکان سوار تھے۔ اس کے ایک انجن میں بائیو طیارہ ایندھن کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ ایندھن دہرادون کی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم نے تیار کیا ہے۔طیارہ کے دہلی میں اترنے کے بعد ٹرمینل۔2 پر پریس کانفرنس میں شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نےطیارے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ محض شروعات ہے۔ آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر بائیو ایندھن کے استعمال کے لئے اس کی پیداوار میں اضافہ کی ضرورت ہے۔