Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی کی ترجمان پنکھڑی پاٹھک مستعفی

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کی ترجمان پنکھڑی پاٹھک نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر تحریرکیاکہ 8سال قبل پارٹی کی پالیسیوں اور نوجوان قیادت سے متاثر ہوکر اس سے منسلک ہوئی تھی لیکن آج نہ وہ جذبہ ہے اور نہ قیادت ۔ پارٹی میں ہونیوالی سیاست سے دم گھٹنے لگا ہے۔ ذات پات، مذہب اور جنس پر جو نکتہ چینیاں ہورہی ہیں اس سے سمجھوتہ کرکے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں۔پنکھڑی نے تحریر کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی جائیں گی لیکن میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں کسی سیاسی جماعت سے رابطے میں نہیں نہ ہی کسی پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ہے۔ میں اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرنے کی کوشش کرونگی۔ انہوں نے مزیدتحریر کیا کہ اصولوں اوراپنے دفاع کی جنگ نہیں لڑسکتی تو معاشرے کے ضرورتمندوں کی لڑائی کیسے لڑسکوں گی۔کسی شخص یا جماعت سے اعتماد اٹھ جائے تو علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ سیاست ہی سب کچھ نہیں ۔ معاشرے کی خدمت کیلئے اور بھی ذرائع ہیں۔سماج وادی پارٹی کی جانب سے پنکھڑی کے استعفے پرابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین بننا چاہتا ہوں،ڈی جی ہوم گارڈز

شیئر: