Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : لاپتہ مالدووی شہری کے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں، وزارت خارجہ

لاپتہ شخص کے پاس اسرائیلی شہریت تھی اور وہ ’ربی‘  تھا۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے ’مالدووین شہری زیوی کوگن کی جمعرات سے گمشدگی کی اطلاع  کے بعد معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے پریس بیان میں کہا ہے ’زیوی کوگن کے خاندان کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں تاکہ انہیں تمام ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔
غیر ملکی شہریوں کے امور کی وزارت ایم او ایف اے کے ڈائریکٹر ماجد المنصوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت اس معاملے کے بارے میں ابوظہبی میں مشرقی یورپی ملک مالدوا کے سفارت خانے سے بھی رابطے میں ہے۔
ماجد المنصوری نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ  لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔
اس بات کی تصدیق کی گئی ہے متحدہ عرب امارات میں متعلقہ حکام نے گمشدگی کی رپورٹ وصولی کے فوراً بعد سرچ آپریشن اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
برقی مواصلاتی نظام سے منسلک ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ لاپتہ شخص کے پاس اسرائیلی شہریت تھی اور وہ ’ربی‘  تھا۔ 
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے سنیچر کی رات بغیر کسی تفصیل کے کوگن کی گمشدگی تسلیم کی ہے۔

وزارت داخلہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

متحدہ عرب امارات میں یہودیوں کی ایک بڑھتی ہوئی کمیونٹی موجود ہے ، یہودی عبادت گاہیں اور کیٹرنگ کمپنیاں ہیں جو یہودیوں کے غذائی قوانین کے مطابق کوشر فوڈز فراہم کرتی ہیں۔
غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ اور لبنان کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت نے اماراتیوں و دیگر ریاستوں کے عرب شہریوں اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دیگر کمیونٹیز میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔

شیئر: