Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف،5 گرفتار

    نئی دہلی-  - - - -ہند میں وزیراعظم نریندرا مودی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی طرز پر قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی ہے۔5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ماؤ  باغیوں نے وزیراعظم کو راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس بات کا انکشاف بھارتی پولیس کی جانب سے ہند کی ریاستوں مہاراشٹر، تلنگانہ، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں مختلف گھروں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ملنے والی دستاویز سے ہوا۔دلتوں کی مقامی تقریب تلگا پریشد میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ہندوستانی پولیس نے ماؤزے تنگ کے فلسفے کے پرچاریوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جن میں نامور انقلابی مصنف وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نامور بزنس اخبار، تیلگو زبان کے صحافی اور ایک غیر ملکی پروفیسر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران ایسے شواہد، ای میلز، دستاویز اور لٹریچر ملا ہے جن سے بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی جانب سے وزیراعظم نریندرا مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی نشاندہی ہوتی ہے۔حیدرآباد سے نمائندہ اردونیوز کے مطابق انقلابی مصنفین کی ایسوسی ایشن کے لیڈر وراورا راؤ کے مکان کی مہاراشٹر اورچھتیس گڑھ پولیس نے تلاشی لی۔پولیس نے ان کی بیٹی کے ساتھ ساتھ شہر حیدرآباد کے ناگول علاقہ میں واقع ایک صحافی کے مکان کی بھی تلاشی لی۔پولیس  وراورا راؤسے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس نےراؤ کے فون کوسوئچ آف کردیا تاکہ وہ کسی سے بھی رابطہ نہ کرسکیں۔پولیس کی ٹیموں کی جانب سے ایک ساتھ یہ تلاشی لی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے اس تلاشی کے دوران کتابوں اور کمپیوٹرز کی بھی جانچ کی۔
مزید پڑھیں:- - - -سماج وادی کی ترجمان پنکھڑی پاٹھک مستعفی

شیئر: