چیف الیکشن کمشنر نے اسکروٹنی کی
اسلام آباد...آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے بدھ کو بطور ریٹرننگ افسر صدارتی امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کےلئے ڈاکٹر عارف علوی، اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔دریں اثناء عمران احمد، میر افضل، ہلال رحمان، امجد آفریدی، محمد اشفاق کے صدارتی امیدوار کےلئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔عمران احمد کے کاغذات تائید اور تجویز کنندگان پیش نہ ہونے پر مسترد کئے گئے۔