ایران گرتی معیشت سے پریشان، وزراءکامواخذہ
لندن ... ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے صدر روحانی اور انکی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک اس وقت سنگین اقتصادی بحران سے گزررہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ دن رات محنت کرکے مسئلہ حل کریں۔ دریں اثناء بدھ کو 20ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے وزیر تعلیم کے خلاف ایک درخواست پر دستخط کئے اور کہا کہ وہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے۔ اہیں ہٹایا جائے۔70ارکان اسمبلی نے ایک اور درخواست پردستخط کئے جس میں کہا گیا کہ وزیر صحت کا مواخذہ کیا جائے۔ ادھر ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے دسیوں جاسوسوں کو گرفتار کرلیا گیا۔