Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے پر غور

واشنگٹن... امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکے شمالی کوریا کے مجوزہ دورے کی منسوخی کے بعد امریکی حکومت نے شمالی کوریا کیخلاف موقف ایک بار پھر سخت کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق مائیک پومپیوکے دورے کی منسوخی شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے وائس چیئرمین کم یونگ چول کے خط میں اختیارکیا گیا لب ولہجہ تھا جو انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کو لکھا تھا ۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی فوج کی مشترکہ مشقیں منسوخ نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ فوجی مشقیں جذبہ خیرسگالی کے اظہارکیلئے منسوخ کی گئی تھیں۔

شیئر: