اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ کی طرف سے امریکہ اور اس کے اتحادی 6 ممالک کو شامی امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی مندوب ا سٹافن ڈج مستورا 14 ستمبر کو امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، اردن، جرمنی، فرانس اور مصر کے رہنماؤں سے ملنا چاہتے ہیں۔ وہ اس مجوزہ ملاقات سے 2روز پہلے ترک اور روسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ڈج مستورا شام میں ایک نئے سول آئین کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔