ڈینگی پروگرام کیلئے مہنگی ادویہ خریدنے کا انکشاف
لاہور .... شہبازشریف دور کا ڈینگی کنٹرول پروگرام کا نیا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مبینہ طور پر ادویہ مہنگے داموں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مبینہ طور پر ادویات مہنگے داموں خریدیں گئیں، یہ بھی الزام ہے کہ سابقہ حکومت نے ڈینگی کنٹرول پروگرام میں من پسند کمپنیوں کو ادویات کے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے ۔