مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ہے، شاہ محمود
اسلام آباد.... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ہے۔اس حوالے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے اور ان میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ کابینہ کی ہدایت پر اقدامات کئے اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈچ وزیر خارجہ سے پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبات کا اظہار کیا۔ہالینڈ کی حکومت نے معاملے سے لاتعلقی کی وضاحت کی کہ حکومت کا خاکوں سے تعلق نہیں۔ ڈچ وزیر خارجہ نے پیغام دیا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ہے۔ہالینڈ کے سفیر کا پیغام آگیا کہ ڈچ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے اس لئے انہوں نے یہ مقابلہ ترک کر دیا ہے۔وہ جمعہ کو تحریک لبیک کے رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔