Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل سے ٹائر اسکریچنگ مہنگی پڑگئی

دمام ۔۔۔۔کنگ فہد یونیورسٹی میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیکچرا رحسام الملحم کو موٹر سائیکل کے ذریعے ٹائر اسکریچنگ پر برطرف کردیا گیا۔ الملحم نے الوطن اخبار کو بتایا کہ وہ دمام محکمہ ٹریفک کے دفتر گیا تھا۔ اسے باقاعدہ ایس ایم ایس کرکے طلب کیا گیا تھا۔ دفتر پہنچنے پر پتہ چلا کہ میرے کیخلاف کئی ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پر ہیں۔ موٹر سائیکل اندھا دھند طریقے سے چلانے، درمیانی لائن میں چلنے ، موٹر سائیکل کیلئے شاہراہوں کے انتخاب، ہیلمٹ نہ پہننے ، موبائل استعمال کرنے ، موٹر سائیکل سے ٹائراسکریچنگ کرکے یو ٹیوب پر ڈالنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے تصویر کشی وغیرہ خلاف ورزیوں کے الزامات تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -36ماہ میں نئے ویزوں میں 65فیصد کمی

شیئر: