سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے پر سماعت آج،وادی میں ہڑتال کا اعلان
نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ میں آج دفعہ 35 اے پر سماعت ہوگی۔کشمیر کی ریاستی حکومت نے کہا کہ مقامی میونسپل انتخابات کے باعث سماعت ملتوی کر دی جائے۔ معاملہ کی سماعت جمعہ کو چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا، جسٹس اے ایم خانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پرمشتمل بنچ کریگی۔ ریاستی حکومت کے وکیل ایم شعیب عالم نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط تحریر کرکے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی زیر صدارت 3رکنی بنچ کے ذریعہ ہونے والی 5 درخواستوں پر سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی۔دوسری جانب علیحدگی پسندتحریک کے حامیوں کی جانب سے جمعہ کو ہڑتال کے اعلان کے بعد وادی کشمیر میں معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ دکانیں،کاروباری مراکز ، تعلیمی اور دیگر ادارے بند رہے ،سڑکوں سے تمام گاڑیاں غائب ہوگئیں۔