Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ایم 8 لائٹ اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری‎

مئیزو کمپنی کی جانب سے ایم 8 لائٹ اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ نئے فون میں کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کی پشت پر شامل کیا جائے گا۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہوگا ۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 5.7 انچ کا ہونے کا امکان ہے۔فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو کالے اور سفید رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: