Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل کے شاندار نتائج

خدیجہ احسن 1001 نمبر وں کے ساتھ اول آئیں
ریاض (جاوید اقبال) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے انٹرمیڈیٹ امتحانات برائے 2018ءمیں پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر 97فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ طالبہ خدیجہ احسن نے 1001نمبرلیکر پہلی، رامین فاطمہ نے 987نمبر لیکر دوسری جبکہ رباب فاطمہ نے 980نمبر لیکر اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان شاندار نتائج پر اسکول کے پرنسپل خاور حسین نے کامیاب ہونے والے امیدواروں، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

شیئر: