Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی مسلمان اپنے بچوں کو سول سروس کی ترغیب دیں ، حافظ عبدالسلام

دارالعلم جدہ  کے زیر اہتمام 22 واں جلسہء تقسیم اسناد وانعامات، شرکاء میں کوئز مقابلے بھی منعقد ہوئے
   
جدہ (امین انصاری ) - - - -مسلمانوں کے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔   خاص طور پرسول سروس جیسے آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس اور دیگر میں حصہ لیں ۔تاکہ مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے معاشرے میں بہترین کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہا ر مولانا حافظ محمد عبدالسلام سرپرست جلسہ وبزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ نے بزم کے تحت چلائے جانے والے سالانہ دینی تعلیمی 45 روزہ  پروگرام کے 22 ویںسالانہ جلسہء تقسیم اسناد وانعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا حافظ و قاری محمد نظام الدین غوری صوفی قادری صدر بزم نے جلسہ کی صدارت کی ۔سید جمال اللہ قادری صدر تعلیمی کمیٹی بزم، سید عماد الدین احمد قادری ،سید محمد عبدالرب حامد قادری         نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کی ۔ شمیم کوثر، اعجاز احمد خان صدر استقبالِ حجاج کمیٹی بزم ‘  سیادت علی خان قادری ‘ سید عبدالعزیز اسحاق پاشاہ نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی ۔ قاری میر برکت علی کی قرأت اور حافظ وقاری محمد سلیم قادری   نے نعت شریف   کی سعادت حاصل کی ۔ مولانا حافظ و قاری سید عبید اللہ ہاشمی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ قاری محمد اعجاز صابری نے تعلیمی رپورٹ پیش کی ۔ مولانا حافظ وقاری محمد نظام الدین غوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بزم کا قیام 1992میں عمل میں آیا اور 96میں دارالعلم کا قیام عمل میں آیا۔ ان 22 سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء یہاں علم دین سے آراستہ ہوئے ۔ کوئز مقابلے میں فریق  مصعب بن عمیر  نے کامیابی حاصل کی ۔ دارالعلم میں منعقدہ امتحانات و مقابلہ جات میں کامیاب طلبہ میں انعامات واسنا کی تقسیم  ہوئی  ۔ حافظ سید درویش محی الدین قادری ‘ مولانا حافظ سید عبید اللہ ہاشمی ‘حافظ و قاری محمد سلیم قادری ‘ قاری محمد اعجاز صابری ‘ قاری محمد عمر مسعود صابری مدرسین دارالعلم‘ محمد امین الدین انصاری ، مرزا عبدالرحمن بیگ معتمد نشرو اشاعت بزم ‘  محمد کلیم صابری‘  سید جمال اللہ قادری ‘ سید محمد عبدالرب حامد قادری وغیرہ کو بزم کی خدمات کے اعتراف میں سپاس نامے پیش کئے گئے ۔ تحفیظ القرآن کے امتحان میں جماعت پنجم سے محمد ذیشان علی ‘ جماعت چہارم سے جنید احمد سید ‘ جماعت سوم سے شیخ محمد حسین ‘ جماعت دوّم سے سید عمار بخاری اور جماعت اوّل سے محمد قطب الدین ‘ قرأت کلام پاک میں محمد ِذیشان علی ‘ سیرت النبی ؑ محمد سفیان علی ‘ فقہی مسائل محمد سفیان علی ‘ تجوید جماعت چہارم سے سید عبدالرحمن بخاری ‘ جماعت ِ سوم سے عماد فاروق احمد ‘ احادیث نبوی میں جماعت سوم شیح محمد حسین ‘ جماعت دوّم محمد ہدایت اللہ خان ‘ جماعت اول بلال مرزا بیگ ‘ مسنون دُعائیں جماعت دوم محمد غیاث الدین ‘ جماعت اول بلال مرزا بیگ ‘ دینیات جماعت دوم ریان محمد حسن ‘ جماعت اول بلال مرزا بیگ ‘ نعت شریف مقابلہ میں شیخ محمد حسین ‘ تقریر اُردو مقابلہ جنید احمد سید ‘ تقریر انگریزی مقابلہ صدیق محمد انصاری نے درجہء اوّل سے کامیابی حاصل کی   ۔
مزید پڑھیں:- - - -انجینیئر عبدالحمیدکے اعزاز میں الوداعی تقریب

شیئر: