سازشوں سے نیا حوصلہ ملتا ہے ،ببرک شاہ
صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ بعض سازشی عناصر ہر وقت میرے خلاف کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں مگر پریشان ہونے کی بجائے مجھے اپنے مخالفین سے ایک نیا حوصلہ اور عزم ملتا ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کردار کشی اور سازشیں ہمیشہ اس کے خلاف کی جاتی ہیں جو اپنے شعبے میں کامیاب ہو ۔ میرے بعض مخالف دوست میرے خلاف سازشیں کر کے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ببرک شاہ ایک کامیاب انسان اور اداکار ہے ۔ یہی میری کامیابی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اسٹیج ، ٹی وی اور فلم میں کام کرنا باعث فخر ہے اور میں تینوں شعبوں میں سرخرو رہا ہوں ۔ یاد رہے کہ ببرک شاہ اپنی فلم میں رائٹر ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر ، کیمرہ مین ،ایڈیٹنگ ، ڈبنگ سمیت 37شعبوں میں کام کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جس کو آج تک کوئی بھی بریک نہیں کر سکا۔