Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انناس میں کوکین چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 میڈرڈ ....  ہسپانوی پولیس نے تازہ انناس میں چھپی 2لاکھ 35ہزار پونڈ مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔67کلوگرام کوکین میذرڈ کی مرکزی سبزی منڈی سے ضبط کی گئی۔ نشہ آور مواد کے کیپسول انتہائی صفائی سے پھلوں کے خالی چھلکوں میں ڈالے گئے تھے ،انناس کے گودے سے مطابقت دینے کیلئے کیپسول پر زرد موم بھی چڑھائی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق موم کا استعمال نشہ آور مواد میں موجود کیمیائی مواد کی بوروکنے اور اس کا انکشاف نہ ہونے کے لیے بھی کیا گیا۔افسران نے انناس کے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل طور پر خالی کرکے اس کے اندر چھوٹے کیپسول رکھے گئے۔ہر پھل میں تقریباً 800سے 1000گرام کوکین موجود تھی۔افسران کو گودا دیکھنے کے لیے ہر پھل کو توڑ کر علیحدہ علیحدہ جانچنا پڑا ۔پرتگالی بندرگاہ سے آنے والے جہاز میں درجنوں پھل تھے جن میں کوکین پر مشتمل سلنڈر رکھے گئے تھے۔ہسپانوی پولیس کو پرتگال اور اسپین کے درمیان نشہ آور مواد کی اسمگلنگ کے کوششوں کو ناکام بنانے کے سابقہ تجربات کی بنیاد پر اس آپریشن کا پہلے سے ادراک تھا۔اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جن میں سے3 کو میڈرڈ جبکہ 4 کو بارسلونا سے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  --اوریگن سے تعلق رکھنے والا شکاری 2دنوں تک درخت سے الٹا لٹکا رہا

شیئر: