Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے کا جاپا ن کا انوکھا کارنامہ

 
جکارتہ: ایشین گیمز کے مینز ہاکی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد جاپان کی ویمنز ہاکی ٹیم نے بھی فائنل میں ہندکو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس طرح جاپانی مینز اور ویمنز ٹیموں نے پہلی مرتبہ ایشین ہاکی میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ واضح رہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اس کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی جانب سے ہاکی میں گولڈمیڈل حاصل کرنے کا یہ پہلا تاریخی موقع ہے۔ ایشین مینز ہاکی میں جاپان نے فائنل میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مقررہ وقت تک میچ 6-6 گول سے برابر رہا۔جاپان کی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس2020 کے لئے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا۔ 

شیئر: