Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجربے کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والا ایشیائی ڈاکٹر گرفتار

باحہ.... محکمہ صحت باحہ نے قلوہ اسپتال میں تجربے کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے ڈاکٹر کی ملازمت کا معاہدہ کالعدم کردیا۔ مقامی پولیس نے شکایت کے اندراج ڈاکٹر کو جیل بھیج دیا۔ باحہ محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے بتایا کہ ڈاکٹر کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے وہ باحہ کے کنگ فہد اسپتال میں ملازم تھا ۔ حال ہی میں قلوہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ میڈیکل اسپیشیلائزیشن بورڈ اسے 4 دسمبر 2018ء تک بحیثیت طبیب کام کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کئے ہوئے تھا۔ اس کی ڈگریاں صحیح اور منظور شدہ تھیں ۔ اس نے آن لائن تجدید کی درخواست دی تھی بورڈ نے تجربے کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر اس کے جعلی ہونے کا پتہ لگالیا۔ ڈاکٹر مذکور نے یہ سرٹیفکیٹ اسی مہینے اسپتا ل میں داخل کرایا تھا۔ 

شیئر: