Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ: سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں160نکسلائٹس ہلاک

رائے پور۔۔۔۔مرکزی ریزرو پولیس(سی آر پی ایف ) کے چیف ڈائریکٹر آر آر بھٹناگر نے بتایا کہ مختلف ریاستوں میں ماؤ باغیوں کے خلاف بیک وقت کارروائی شروع کی گئی۔ بھٹناگر نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کا قلع قمع کرنے کیلئے ملک کی مختلف ریاستوں میں سی آر پی ایف کے ایک لاکھ فوجی تعینات کئے گئے جو تمام ضروری اسلحہ سے لیس ہیں۔چیف ڈائریکٹرنے کہا کہ ماؤ نواز باغیوں کے علاقوں میں جاکر دہشتگردوں کے حمایتیوں ، سہولت کاروں اور کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ فوج مقامی لوگوں اور پولیس کے تعاون سے ماؤ باغیوں کی شناحت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دہشتگردی اور مختلف جرائم میں ملوث 500سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کیخلاف ہونیوالی خصوصی کارروائی کے سربراہ اور سینیئر افسر نے بتایا کہ جو لوگ بھی نکسلیوں کے ساتھ کسی قسم کا تعان کرتے ہوئے پائےگئے انہیں گرفتار کرلیاگیا۔بھٹناگر نے بتایا نکسلیوں کیخلاف کارروائی کیلئےگھنے جنگلات اور خطرناک مقامات پر 15مراکز قائم کئے گئے۔امسال جھارکھنڈ میں سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں 160سے زائد نکسلائٹس مارے گئے۔انہوں نے بتایاکہ سکما اور چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے 2بڑے حملوں میں 37سی آرپی ایف کے جوان ہلاک ہوئے ۔نکسلیوں کا سراغ لگانے کیلئے یو اے وی کوریج، رات میں دیکھنے والے آلات، پی ٹی زیڈ جیسے کیمروں پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا جس سے فوجی مراکز کی حفاظت اور شاہراہوں پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔بھٹناگر نے بتایا کہ نکسلائٹس کے زیر قبضہ علاقوں میں گزشتہ برسوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 40فیصد کمی واقع ہوئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی میں شدیدبارش اور سیلاب سے تباہی،16افراد ہلاک

شیئر: