Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارت میں 1.2ملین غیر ملکی مصروف

ریاض .... سال رواں 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارت داخلہ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1.228 ملین غیر ملکی تجارت داخلہ میں سرگرم ہیں جبکہ اس شعبے میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 432.577پائی گئی۔ غیر ملکیوں کا تناسب 64فیصد ہے۔تارکین 471.887ادارو ںکے کاروبار میں سرگرم ہیں۔ الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ غیر ملکی ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی اصلاح و مرمت اور فروخت ، تھوک کے کاروبار (گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مستثنیٰ) ، ریٹیل کے کاروبار ( گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مستثنیٰ) میں لگے ہوئے ہیں۔ انہیں اول الذکر سے 34.742ارب ریال ، دوسرے کاروبار سے 54.80ارب ریال اور آخر الذکر سے 57.201ارب ریال کی آمدنی ہورہی ہے۔
 

شیئر: