Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بٹلہ ہاؤس میں بی ایس پی لیڈر کا قتل

    نئی دہلی۔۔۔۔۔جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں واقع بٹلہ ہاؤس میں پیر کی شام بہوجن سماج پارٹی کےرہنما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو فورا ہولی فیملی اسپتال پہنچایا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔مقتول کی شناخت دلشاد خان کے طورپر ہوئی ہے ۔وہ اترپردیش میں میرٹھ کے سٹلہ سے ضلع پنچایت کا رکن اور بی ایس پی پارٹی کارہنما  تھا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ ہیلمٹ لگائے ہوئے2نامعلوم افراد  نے دلشاد کا تعاقب  کرنے کے بعد4فائرکئے ۔گولی لگنے کے بعد دلشاد زمین پر گرگیااورحملہ آور فرارہوگئے ۔شبہ ہے کہ آپسی رنجش کی وجہ سےیہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے کیس درج کرکےحملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی  ۔
مزید پڑھیں:- - - -محبت کے پیغام سے پاک و ہند کے حالات بہتر ہوں گے،سدھو

شیئر: