بغیر پیسے اور قطار میں لگے ٹرین کا ٹکٹ بْک کرائیں
نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ ریلوے نے ٹکٹ کی سہولتوں میں آسانی فراہم کرنے کیلئے بکنگ کے طریقے میں نمایاں تبدیلی کی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی اب ’’بائی ناؤ، پے لیٹر‘‘کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت سے ٹکٹ خرید کر بعد میں رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔Buy now pay later سے ٹکٹ بْک کرتے وقت پریشانیوں سے نجات مل جائیگی۔ای پے لیٹر کمپنی صارفین کو ٹکٹ کی سہولتیں اور آن لائن شاپنگ کیلئے رقم کی ادائیگی کیلئے 14دن کی مہلت دیتی ہے۔آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے رقم ادا کی جاسکتی ہے۔بائی ناؤ پے لیٹر کی سہولت حاصل کرنے کیلئے آدھاراور پین کارڈ کی معلومات جمع کرانی ہوگی، پھر موبائل پرآن ٹائم پاسورڈ( او ٹی پی) حاصل ہوگا۔
ایسے ٹکٹ بْک کریں:!
سب سے پہلے IRCTCکی ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں سفر کی تاریخ اور دیگر معلومات ڈالیں۔ پھر پیمنٹ پیج پر جاکر پے لیٹر کے آپشن کو سلیکٹ کریں پھر آئی پے لیٹر کا پیج سامنے آئیگا جہاں اپنا اکاؤنٹ لاگ آن کریں، اس کے بعدٹکٹ بکنگ کی رقم ظاہر ہوگی۔ اسے کنفرم کرنے کے بعد okکردیں اور اس طرح آپ کا ٹکٹ بک ہوجائیگا اور ملک کے کسی بھی حصے میں ایمرجنسی اور نامساعد حالات میں گھبرائے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔