ٹرک ڈرائیور کامتبنیٰ 2سال سے اسی کیساتھ کام کرتا رہا، دوست بھی بن گیا
وسکانسن.... یہاں ٹرک ڈرائیو رکے طور پر کام کرنے والے ایک شخص نے برسوں پہلے ایک بچے کو گود لے لیا تھا اور اب اسے یہ جان کر بیحد حیرت ہورہی ہے کہ وہی بچہ آج اسکے ساتھ کام کررہا ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ کام کرتے ہوئے 2سال کا عرصہ ہوچکا ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران دونوں میں دوستی بھی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناتھ بوس اور رابرٹ ڈیگارو دونوں نے 2سال قبل ایک ہی کمپنی میں ٹرک ڈرائیو رکے طور پر نوکری شروع کی تھی ۔ بوس کو ہمیشہ سے یہ پتہ تھا کہ وہ جنہیں اپنا والدین سمجھتا ہے وہ اس کے حقیقی والدین نہیں مگر اس نے اس بارے میں اپنے نگراں والدین سے کبھی یہ نہیں پوچھا کہ اس کے حقیقی والدین کون ہیں۔ اسی طرح لاعلمی کی زندگی گزارنے والے ناتھن بوس کو متبنیٰ لینے والی خاتون کو پتہ چلا کہ جو شخص اس کے شوہر کیساتھ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کررہا ہے یہ وہی بچہ ہے جسے انہوں نے متبنیٰ بنایا تھا۔ دونوں ہی اس حیرت انگیز انکشاف سے باخبر ہوجانے کے بعد بیحد خوش ہیں ۔ دونوں ہی ٹیڈن شہر کے راک سالٹ ٹرانسپورٹ نامی کمپنی میں 2سال قبل بھرتی ہوئے تھے۔ اے بی سی الیون کو انٹرویو دیتے ہوئے بوس نے یہ بھی بتایا کہ اسے گود لینے والا جوڑا شروع سے جانتا تھا کہ انہوں نے جس بچے کو گود لیا ہے اسکا نام کیا ہے اور اسکے والدین کون ہیںا ور کہاں رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسے گود لینے والی خاتون نے رابرٹ ڈیگارو کو ساری حقیقت بتادی ۔ اب دونوں خاندان یعنی ڈیگارو کے اصل والدین اور اب تک اس کی پرورش اور دیکھ بھال کرنے والے والدین ایک بڑی ملن پارٹی کا انتظام کرنیوالے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں خاندانوں میں دور کا رشتہ بھی تھا یعنی ڈیگارو کے حقیقی والد اور اسے گود لینے والے ناتھن آپس میں کزن تھے۔