لندن .... یہاں رہنے والی ڈاکٹر ڈی سلویٰ نے ایک خاص قسم کی ٹیکنالوجی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس کے مطابق وہ یہ بتاتی ہیں کہ عمر گزرنے کے ساتھ اہم شخصیات جن میں شاہی خاندان کے افراد بطور خاص شامل ہیں کیسے نظر آئیں گے ڈی سلوا کے بیان کے مطابق 60کی عمر تک پہنچنے پر بھی کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔ پرنس ہیری ، میگھن اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن اتنی بڑی عمر میں بھی 25سے35سال کی عمر تک کے نظر آئیں گے اور یہ سب کچھ انکے رہن سہن کے طور طریقے اور انداز زندگی کا نتیجہ ہوگا۔ ڈاکٹر سلویٰ کی ٹیکنالوجی میں شاہی خاندان افراد کا بطور خاص احاطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اپنے بارے میں بھی پیشگوئی کی ہے او رکہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ نسبتاً جوان نظر آئیں گی۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر سلویٰ ہارلے اسٹریٹ پر فیشل کاسمیٹک سرجری کا کام کرتی ہیں اور لوگوں کو ایسے نسخے بتاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی متوقع زندگی کا دورانیہ 5 تا 10سال ہی نہیں بلکہ 20سال یا اس سے بھی زیادہ طویل کرسکتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ صحت مند زندگی گزاریں۔ انکے بیان کے مطابق کیٹ موس اب بھی دنیا کی حسین ترین خاتون ہیں اور گزشتہ 25سال سے ماڈلنگ ایجنسی پر راج کررہی ہیں۔ مگر سن و سال کے اثرات سب سے پہلے انسان کی جلد پر مرتب ہوتے ہیں اور جب عورتیں 40سال کی عمر کی ہوجائیں تو جلد بیحد تیزی سے خراب ہونے لگتی ہے جسے اچھی کاسمیٹک سرجری کے ذریعے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ سن رسیدگی کو روکنے کا یہ جدید عمل جو کاسمیٹک سرجری کا رہین منت ہے جو شروع بھی ہوچکا ہے تاہم کیٹ موس کی صحت اور خوبصورتی جس طرح اب تک برقرار ہے وہ انکی بے تحاشا تمباکو نوشی کی وجہ سے بڑی تیزی سے بگڑ سکتی ہے۔ میگھن کی طرح کیٹ مڈلٹن بھی بڑی خوبصورتی کے ساتھ معمر ہوتی جارہی ہیں۔ مگر 60سال کی عمر کو پہنچتے پہنچتے انکی جلد کی رنگت اور چمک تبدیل ہوجائیگی۔