Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اغوا کار ہونے کے شبے میں چچا ،بھتیجے کو جلا کر ہلاک کردیا گیا

پوئبلا، میکسیکو....  میکسیکو کی پوئبلا ریاست میں مشتعل ہجوم نے ایک چچا بھتیجے کو اغوا کار ہونے کے شبے میں زندہ جلادیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم میکسیکو کے اس تھانے میںدھاوا بول کر گھسا تھا جہاں ان دونوں کو زیر حراست رکھا گیا تھا۔ عدالتی اور  حوالاتی ذرائع کے مطابق دونوں کو جلد ہی بے قصور قرار دیکر رہا کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا تھا۔ دونوں پر سان فرانسسکو کے بوکرون علاقے میں بچوں کے اغوا کا الزام تھا۔ مقامی لوگوں میں سے کچھ کو ان دونوں کی تھانے میں موجودگی کی اطلاع ملی اور وہ دندناتے ہوئے تھانے میں گھس گئے۔ جہاں 53سالہ چچا البرٹو مورال اور 21سالہ بھتیجا ریکارڈو فلورس کو رکھا گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے نہ صرف دونوں کو آگ لگا کر جلادیا بلکہ  ہلاکت کے بعد ان کی نعشوں کے ٹکڑے بھی کردیئے۔ ریاستی وکیل استغاثہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مرنے والے دونوں چچا بھتیجے پر مقامی لوگوں کی جانب سے لگایا  جانے والا کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کا سب سے بڑا جڑواں طیارہ 25برس سے یوکرین میں

شیئر: