Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ کی تکلیف میں مبتلا بچہ اسپتال میں چل بسا

مانچسٹر....  رائل مانچسٹر چلڈرن اسپتال میں 2سے 3دن قبل پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ایک بچے کو معائنے کیلئے لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسکا معائنہ کرنے او رایکسرے کے بعد یہ انکشاف کیا کہ  بچہ پیدائشی طور پر ہرنیا میں مبتلا ہے۔ اس کے مثانے میں سوراخ ہوچکا ہے  اتنا جاننے کے بعد ڈاکٹروں نے ا سے 3دن کیلئے مسکن ادویہ دیدیں اور ابھی 3 دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ اچانک اسکی موت واقع ہوگئی۔ ماہرین کا کہناہے  کہ سرجری میں 3دن کی تاخیر بچے پر دل کے دورے کا سبب بنی اور بچہ اسی طرح تکلیف میں مبتلا حالت میں اپنی ماں کے بازوئوں میں دم توڑ گیا۔  ہلاک ہونے  والا بچہ کیڈن ایمسٹون پیدائشی طور پر ہرنیا کے مرض میں مبتلا تھا مگر اسکا انکشاف اس کے والدین کو اسوقت ہوا جب  وہ 20ماہ کی عمر میں اچانک بستر سے فرش پر گرا اور اپنا چہرہ زخمی کرا بیٹھا۔ اس واقعہ کے بعد اس کے والدین  کو تشویش ہوئی وہ اسے اسپتال لے کر گئے جہاں ضروری کارروائیاں ہوئی اور آپریشن کیلئے 3دن کے انتظار کیلئے کہا گیا مگر یہ تین دن اس کی زندگی میں کبھی نہیں آئے۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس میں اسکن بینک کا قیام

شیئر: