Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: ٹرین حادثات میں 8 ماہ کے دوران 2300 افراد کی موت

ممبئی۔۔۔۔عروس البلاد ممبئی میں ویسٹرن ریلوے، سینٹرل ریلوے اور ہاربر لائن پر دوران سفر اور پٹریاں پار کرتے وقت روزانہ اوسطاً 15 افراد کا ریلوے حدود میں لقمہ اجل بن جانا انتہائی خطرناک امر ہے۔گزشتہ 8ماہ کے دوران ان کی تعداد2ہزار300سے بھی تجاوز کرگئی۔ محکمہ ریلوے اور مسافر وں کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مسافر وں کیلئے بیداری مہم چلانے کے باوجود حالات روزبروز ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ آرٹی آئی سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ11سال کے دوران 23ہزار473 افراد موت کا شکار بن چکے ہیں۔ ریلوے نے اشتہارات میں مسافروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ سفر کے دوران احتیاط برتیں، کیونکہ اہل خانہ گھر پر ان کے منتظر ہیں۔ ممبئی میں روزانہ تقریبا60لاکھ مسافر تینوں روٹس اور ٹرانس ہاربر لائن سے سفر کرتے ہیں۔ممبئی سینٹرل ریلوے کی خدمات کا دائرہ 120کلو میٹر پر محیط ہے جس سے مسافرمستفید ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بنارس میں اسکن بینک کا قیام

شیئر: