خاتون ملازم کوہیلتھ انشورنس کا استحقاق
جدہ ... ہیلتھ انشورنس کونسل نے واضح کیا ہے کہ ملازم خاتون کو اپنے اور اہل خانہ کےلئے میڈیکل انشورنس کے مطالبے کا حق ہے۔ وزارت محنت کے مطابق نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی مجموعی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ لیبر مارکیٹ کا 22فیصد ہیں۔ سعودی وژن کے مطابق خواتین کارکنان کا تناسب 30فیصد تک پہنچایا جائیگا۔ میڈیکل انشورنس سروس سے نجی اداروں کے ایک کروڑ سے زائد سعودی اور غیر ملکی ملازم فائدہ اٹھائیں گے۔