بالی وڈ کے اداکار سلمان خان پر جودھپور کی عدالت کی جانب سے لگائی گئی بیرون ملک سفر پر پابندی ختم کردی گئی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان پر کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے کیس میں سلمان خان کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگائی گئی تھی ۔اداکار کے وکیل کا کہنا ہے سلمان خان کو بیرون ملک سفر کرنے کی مشروط اجازت سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جو منظور ہوگئی ہے۔