انڈیا نے پاکستان کو ہرا کر ایشیئن جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ (فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن)
انڈیا نے پاکستان کو ہرا کر ایشین جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔
فائنل میں انڈیا کے ہیرو اریجیت سنگھ رہے جنہوں نے چار گول سکور کیے۔
شروع میں انڈیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔ تاہم پاکستان نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں گول سکور کرکے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔
تاہم چوتھے کوارٹر میں اریجیت سنگھ نے پے درپے دو گول سکور کرکے پاکستان کی ٹورنامنٹ جیتنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔
انڈیا کی جانب سے اریجیت سنگھ نے چار اور دلراج سنگھ نے ایک گول سکور کیا۔
تیسرے کوارٹر تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا۔
تیسرے کوارٹر کی شروعات پاکستان نے ایک گول کے خسارے سے کیا تھا۔ تاہم سفیان خان نے میچ کا اپنا دوسرا اور ٹورنامنٹ کا 12 واں گول سکور کرکے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔
پاکستان نے دوسرا گول دوسرے کوارٹر کے آخری منٹ میں کیا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو جبکہ حنان شاہد نے ایک گول سکور کیا۔
قبل ازیں منگل کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے ملائیشیا کو ہرایا تھا روایتی حریف پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔