ٹریفک جرمانے جمع نہ کرنے پر کیا ہوگا
ریاض۔۔۔۔۔ٹریفک قانون ترامیم کے بعد سرکاری گزٹ ام القریٰ میں جاری کردیا گیا۔ 27دفعات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلی بار ٹریفک قانون کی دفع 75میں یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر ٹریفک خلاف ورزی کرنیوالے نے مقررہ جرمانے ادا نہ کئے تو ایسی صورت میں اسے تمام پبلک خدمات یا بعض پبلک خدمات سے محروم کردیا جائیگا۔اسے خصوصی عدالت کے سامنے خلاف ورزی کی اطلاع ملنے سے 3روز کے اندر اعتراض کا حق ہوگا۔ عدالت اس میعاد کے بعد بھی کسی معقول عذر کے بعد توسیع دے سکتی ہے۔