یورپ کے راستے جانے والے حجاج قرنطینہ کے حوالے
واشنگٹن۔۔۔۔امریکی حکام نے یورپی ممالک سے آنیوالی پروازوں کے حجاج کو فلاڈیفلیا قرنطینہ کے حوالے کردیا۔ ان پر انفلونزا کے اثرات نظرآرہے تھے۔ اس سے ایک روز قبل اسی طرح کا واقعہ نیویارک میں بھی ہوا۔ این بی سی نیوز چینل نے اطلاع دی کہ پیرس اور میونخ سے آنیوالے متعدد مریضوں کا طبی معائنہ ہورہا ہے۔ فلاڈیلفیا کے مسافر دبئی پرواز سے امریکہ پہنچے تھے۔ وہ مکہ مکرمہ سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد دبئی کے راستے سفر کررہے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔