Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کے بیروزگار نوجوانوں اور خواتین کو کم قیمت مشینری فراہم کرنیکا فیصلہ

    حیدرآباد- - - - -  آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی نے ریاست تلنگانہ خصوصاً حیدرآباد کے بیروزگار نوجوانوں اورخواتین کو خود روزگار کی فراہمی کیلئے مختلف مشنری انڈسٹریز سے بات چیت کی اور ان سے خواہش کی ہے کہ وہ استفادہ کنندگان کو کم قیمت اور آسان اقساط پر مشنری اور آلات فراہم کرنے کا انتظام کریں۔ کئی صنعت کاروں نے صدر کمیٹی ایس زیڈ سعید کی اس درخواست کو قبول کرلیا ہے اور اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ نوجوانوں اور خواتین کو کم قیمت اور آسان اقساط پر مشنری فراہم کریں گے۔ ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ایس زیڈ سعیدنے ان سے مشنری اور آلات کی نمائش کیلئے ایک ایکسپورکھنے کی بھی تجویز پیش کی جس پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا۔ صدر مائنارٹیز کمیٹی نے کہا کہ اکتوبر میں یہ ایکسپوحیدرآباد کے کسی مرکزی مقام پر منعقد کی جائیگی جہاں تک عوام آسانی سے پہنچ سکیں۔ اس مجوزہ نمائش میں دوسری ریاستوں کے صنعت کار بھی حصہ لیں گے۔ بیروزگار نوجوان اور دلچسپی رکھنے والے دیگر افراد کیلئے یہ سنہری موقع ہے۔ وہ اس نمائش سے استفادہ کرتے ہوئے یا تو خود کماؤ خود کھاؤ کے تحت اپنا خود کا کاروبار شروع کرسکتے ہیں یا موجودہ کام کو وسعت دے سکتے ہیں۔ جن افراد نے اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں ان کو ای میل اور فیس بک کے ذریعہ تفصیلات روانہ کی جارہی ہیں۔ جن کے پاس ای میل یا فیس بک کی سہولت نہیں وہ فی الحال موبائل نمبر :98499 32346 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بہرائچ : ڈرگ فیکٹری میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

شیئر: