”جونی انگلش اسٹرائیکس اگین “کی نئی جھلکیاں
ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم جونی انگلش اسٹرائیکس اگین کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ڈیوڈ کر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم جونی انگلش کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سارے جاسوس بے نقاب ہونے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار روون ایٹکنسن سمیت بین ملر،جیک لیسی،اولگا کوریلینکو،مرینڈا ہینیسی اور نک اوونفورڈ و دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔