عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو جو چیز سب سے زیادہ پریشان کئے رکھتی ہے چہرے کی جھریاں ان میں سر فہرست ہیں ۔ چہر ے کی جھریاں سب سے پہلے آنکھوں کے ارد گرد لائنوں اور آنکھوں کے نیچے ظاہر ہونے لگتی ہیں ۔ ذیل میں ان سے بچاؤ کے چند نسخے پیش کیے جا رہے ہیں جو آپ کے لئے مددگار ثابت ہونگے ۔
پائن ایپل کے جوس میں بروملین نامی پروٹین پایا جاتا ہے جو جھریوں کے سد باب کے لئے سود مند ثابت ہوتا ہے ۔ پائن ایپل کا جوس لے کر اسے آنکھوں کے نیچے جھریوں پر بیس منٹ تک لگائیں اور پھر چہرہ دھولیں ۔ مستقل استعمال سے آپ جھریوں سے نجات حاصل کرلیں گی ۔
کیسٹر آئل میں جلد کو نمی فراہم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ اسے آنکھوں تلے رات بھر لگا رہنے دیجئے ۔ اس سے نہ صرف پہلے سے موجود جھریوں میں کمی آئے گی بلکہ مزید جھریاں بھی نہیں پڑیں گی ۔
کھیرے کا رس چہرے کی جلد کے لئے جادو کا اثر رکھتا ہے ۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں اور حلقے ختم ہوجائںیں تو کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر فریزر میں رکھیے اور ٹھنڈے ہو جانے کے بعد آنکھوں پر پندرہ منٹ کے لئے رکھیے ۔
شہد اور ادرک کا پانی ہم وزن ملا کر جھریوں پر روزانہ لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ۔ شہد میں جلد کو نمی پہنچانے اور ادرک میں خون کا بہاؤ تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔