Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھیل میں ڈوب کر 2سگے بھائی ہلاک

رائے بریلی ۔۔۔۔۔ اترپردیش کےضلع رائے بریلی میں 2سگے بھائیوں کی جھیل میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ۔پولیس نےبتایا کہ لال گنج تھانہ علاقہ کے گاؤں کڈوال کےرہنے والے بھگوان دین کے بیٹے سوریہ پال اور رام پال کی بڈیلا جھیل میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ۔سرکل آفیسر ونیت سنگھ کے مطابق اتوارکو رات گئے کسی بات پر دونوں بھائیوں کے مابین جھگڑا ہوا،بعد ازاں بڑے بھائی نے گھرسے نکل کر گاؤں کے کنارے واقع جھیل میں چھلانگ لگا دی۔اسے بچانے کے لئے چھوٹا بھائی رام پال بھی جھیل میں کو د گیااور بھائی کو بچاتے ہوئے دونوں گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔گاؤں والوں نے جھیل میں جال ڈال کر تلاش کیا لیکن کہیں ان کا سراغ نہیں ملا ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی لاشیں جھیل سے نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ: کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے دفتر میں ہولناک آتشزدگی

شیئر: