Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی کابینہ: مزید 6 وزرا نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید 6 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا میں علی زیدی، علی محمد مہر اور عمر ایوب خان نے بطور وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، شبیر قریشی اور حماد اظہر نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نئے وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔ جن میں 19 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 3 خصوصی معاونین شامل ہیں۔
 

شیئر: