معاون پائلٹ سعودی ہونا ضروری
دمام ...سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ آئندہ 3برسوں کے دوران معاون پائلٹ سعودی تعینات کریں۔ آکسفورڈ اکیڈمی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کرنل عثمان المطیری نے دمام میں برطانوی اکیڈمی کی پہلی شاخ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بوئنگ کمپنی کو توقع ہے کہ 2038ءتک دنیا بھر کے ممالک کو 63ہزار ہوابازوں کی ضرورت ہوگی۔ انہوںنے توجہ دلائی کہ پوری دنیا میں خواتین پائلٹ5تا 7فیصد سے زیادہ نہیں۔