Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ سب سے پہلے‘ نئے آئی جی سندھ کا عزم

کراچی: نئے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کےلئے کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا ان کی اولین ترجیح ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے محنت کریں گے اور صوبے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کو اچھا کام کرنا ہے، ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس سے تعاون کریں۔ واضح رہے کہ اس موقع پر نئے آئی جی سندھ بغیر پروٹوکول کے گھر روانہ ہو گئے۔
 

شیئر: