Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی قونصلر ٹیم کا دورہ نجران و جازان

جدہ ..... ہندوستانی قونصلیٹ جدہ کی 2ٹیمیں جمعہ 14ستمبر کو نجران اور جازان کا دورہ کریں گی۔ جہاں وہ وہاں مقیم کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کریں گی۔ نجران جانے والی ٹیم اپنا دفتر نجران ہوٹل میں قائم کریگی جسکا رابطہ نمبر 017-5221919 - 5221418ہے۔ یہ ٹیم جمعہ کو صبح 8سے 12بجے تک اور پھر نماز جمعہ کے بعد دوپہر ایک بجے سے شام 7بجے تک خدمات انجام دیگی۔ اسی طرح جازان جانے والی ٹیم اپنا دفتر عدنان ہوٹل میں قائم کریگی جہاں اس سے رابطہ017-3217777 پرکیا جاسکتا ہے۔ ٹیم صبح 8سے 12بجے تک اور پھر نماز جمعہ کے بعد ایک بجے سے شام 6بجے تک علاقے میں مقیم ہندوستانیوں کو قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ قونصلیٹ کے اعلامیہ کے مطابق کمیونٹی ارکان اپنی شکایات، لیبر سے متعلق اور ویلفیئر مسائل لکھ کر پیش کرسکتے ہیں۔

شیئر: