”کچھ کچھ ہوتاہے“ کا سیکوئل
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
بالی وڈ کی مشہور ترین فلم ” کچھ کچھ ہوتاہے“ کا سیکوئل بننے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے' مشہور زمانہ فلم ' کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دےدیاہے۔ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اس سیکوئل میں جھانوی کپور،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو کاسٹ کرینگے۔فلم کچھ کچھ ہوتاہے 1998ءمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔ اس فلم میں کنگ خان ،کاجول اور رانی مکھرجی نے کام کیاتھا جو بے حد پسند کیاگیاتھا۔