Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لند ن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ حرکت؟

اسلام آباد...لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرپاکستانی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا۔ ان سے غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذ مہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے پتہ چلا، معاملے کو وزیر خارجہ کے نوٹس میں لایا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے اور اسلام آباد بلا کر وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرصاحب زادہ احمد خان کو ایک نجی تقریب میں مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھاجب انہیں خطاب کے لئے بلایا گیا تو انہوں نے تقریب کی نظامت شروع کردی۔ہائی کمشنر کسی ٹی وی کمپیئر کی طرح تقریب میں موجود لوگوں کو اسٹیج پر بلاتے رہے۔

شیئر: