ممنوعہ ادویہ فروخت کرنیوالا غیر ملکی گرفتار
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
ریاض..... وزارت صحت نے اسقاط کی دوائیں فروخت کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ وزارت صحت نے سوشل میڈیا کے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ذرائع ابلاغ کی مدد سے غیر ملکی کارکن کی گرفتاری ممکن ہوسکی جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ ایک غیر ملکی کارکن نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ مبینہ ادویہ فروخت کررہا ہے۔