مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غبار آلود ہوا چلنے کا امکان، جدہ گرم ترین شہر
’گرد آلود مطلع کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد آلود مطلع کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ میں مطلع أبر آلود رہے گا ‘۔
’مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں کے علاوہ عسیر، الباحہ اور جازان میں رات کے وقت اور صبح سویرے دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مکہ مکرمہ اور جدہ ملک کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’جبکہ حائل ملک کا سرد ترین شہر ہے جہاں صرف دو ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’گرم شہروں میں ینبع، جازان اور القنفذہ بھی ہیں جہاں درجہ حرارت 32 اور31 سینٹی گریڈ کے درمیان ہے‘۔
’جبکہ سرد ترین شہروں میں طریف، عرعر، سکاکا، القریات اور رفحا ہے جہاں 3 ڈگری ہے‘۔