Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہتھیار سے شکار کی رپورٹ پر کوئی انعام نہیں

ینبع ... سعودی محکمہ تحفظ ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ اسلحہ سے شکار کی رپورٹ دینے والے شخص کو 5ہزار ریال انعام دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جو دعویٰ کیا جارہا ہے وہ افواہ سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ محکمہ نے مقامی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے ایسی کسی بھی اطلاع پر کان نہ دھریں جو ہماری جانب سے جاری نہ ہوئی ہو۔
 

شیئر: